شدت پسند تنظیم داعش کو ختم کر کے دم لیں گے ‘امریکی صدر

شدت پسند تنظیم داعش کو ختم کر کے دم لیں گے ‘امریکی صدر

  

 واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر باراک اوبامانے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کو ختم کرکے دم لیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریاست نیو جرسی میں ایک فوجی اڈے کے دورے کے موقع پر فوجیوں سے خطاب میں کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی داعش کے خلاف سرگرمی سے کارروائی کررہے ہیں، کوئی اس غلطی میں نہ رہے کہ ہم داعش کو کمزور کریں گے بلکہ ہم اسے تباہ کرکے ہی دم لیں گے۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ جو لوگ امریکا کے خطرے کا باعث ہیں، انہیں کہیں بھی محفوظ ٹھکانے نہیں ملیں گے، اس دورے میں نیو جرسی کے گورنر کرِس کرسٹی بھی صدر اوباما کے ہمراہ تھے۔

مزید :

عالمی منظر -