ایران پر عائد پابندیاں ظالمانہ ہیں ‘صدر حسن روحانی

ایران پر عائد پابندیاں ظالمانہ ہیں ‘صدر حسن روحانی

  

 تہران (اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کے ملک پر عائد پابندیاں ظالمانہ ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران میں سینٹرل بینک کے 54ویں سالانہ اجلاس کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی میز پرآئیں کیونکہ اس کے علاوہ جو بھی راستہ ہے وہ غلط ہے ۔ صدر روحانی نے کہا کہ ایران کو پہلے بھی آزمایا گیا ہے اور اب بھی آزما کر دیکھ لیں اگر انہوں نے سابقہ تجربے کو دہرایا تو انہیں نقصان کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل اور پرامن ہے اور تہران دنیا سے منطقی پروگرام کے مطابق مذاکرات کا خواہاں ہے۔

مزید :

عالمی منظر -