ترقی پزیر ممالک کو 2012ء میں کرپشن کے باعث 10کھرب ڈالر کا نقصان

ترقی پزیر ممالک کو 2012ء میں کرپشن کے باعث 10کھرب ڈالر کا نقصان

  

 واشنگٹن (اے پی پی) عالمی سطح پر کرپشن کے انسداد کے لیے واشنگٹن میں قائم سرگرم گلوبل فنانشل انٹیگریٹی گروپ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھاندلی، منی لانڈرنگ اور جعلی دستاویزات کے سبب 2012ء میں متعدد ترقی پذیر ممالک کو مجموعی طور پر 991.2 بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔رپورٹ کے مطابق یہ رقم اتنی زیادہ ہے کہ متعلقہ ملکوں کی مجموعی بیرونی سرمایہ کاری اور بیرونی مالی امداد کا حجم اس سے کم ہی بنتا ہے۔گلوبل فنانشل انٹیگریٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2012ء میں ختم ہونے والی دہائی کے دوران رقوم کے غیر قانونی تبادلے میں سالانہ بنیادوں پر 9.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جسکے سبب ترقی پذیر ممالک کو شدید مالی نقصانات اٹھانا پڑے۔

مزید :

عالمی منظر -