صومالیہ ‘ عکسریت پسندوں کے حملہ میں 10 پولیس اہلکار ہلاک

صومالیہ ‘ عکسریت پسندوں کے حملہ میں 10 پولیس اہلکار ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

موغادیشو (اے پی پی) صومالیہ میں عسکریت پسندوں کے حملہ کے نتیجہ میں 10 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ جوابی کارروائی کے دوران 200 شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صومالیہ کے جنوبی علاقے میں متحرک قبائلی عسکریت پسندوں نے ایک فوجی بیس پرحملہ کرکے 10 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا جس کے بعد جوابی آپریشن کے دوران 200 سے زیادہ شدت پسندوں کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس نے بھاری مقدارمیں اسلحہ تحویل میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ قبائلی عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشنوں کو جاری رکھا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -