دو نوجوانوں نے 15سالہ لڑکی کواجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا

دو نوجوانوں نے 15سالہ لڑکی کواجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا

  

لاہور(کرائم سیل) مینٹل ہسپتال سے علاج کروانے والی 15سالہ لڑکی کو دو نوجوانوں نے اغواکر کے ایک گھر میں لے جا کر اجتماعی بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا اور لاڑی اڈہ کے قریب سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق اڈہ شبیر ضلع جھنگ کی 15سالہ زاہدہ ذہنی طور پر معذورہے اور گھر والوں سے لڑکر رات گئے داتا دربار آئی تھی جہاں سے موٹر سائیکل پر سوار دو لڑکوں نے اسے اغوا کر لیا اور ایک گھر میں لے جا کر بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔بعد ازاں اسے لاری اڈہ کے قریب ایک سڑک پر چھوڑ کر موقعہ سے فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لڑکی کے والد حق نواز کو جھنگ میں اطلاع دی اور مقدمہ درج کر کے 11افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -