نوسربازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کر دو افراد کو ہلاک کر دیا

نوسربازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کر دو افراد کو ہلاک کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں نوسربازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کر دو افراد کو ہلاک کر دیا ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر دونوں افراد کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہیں۔پولیس کے مطابق قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں مقامی افراد کو سڑک کے کنارے ایک 35 سالہ شخص کی نعش ملی جبکہ اسلام پورہ کے علاقہ میں کوڑے کے ڈھیر سے ایک 30سالہ شخص کی نعش ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ ظاہری طور ہر زہریلی چیز کھانے سے معلوم ہوتی ہے البتہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی واضح ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -