منشیات فروشوں کے خلاف کیخلاف کریک ڈاؤن ایک منشیات فروش گرفتار

منشیات فروشوں کے خلاف کیخلاف کریک ڈاؤن ایک منشیات فروش گرفتار

  

لاہور(کرائم سیل)ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرشالیمار پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے1470گرام چرس برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق ایس پی سول لائن امتیاز سرور نے ڈی ایس پی عبدالقیوم گوندل اور ایس ایچ اوشالیمار صفدر سجادودیگر اہلکاروں پرخصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی اورپولیس ٹیم کو خصو صی ٹاسک دیا گیاکہ منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے جس پر پولیس ٹیم نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم صفدر عرف ببو کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے 1470گرام چرس برآمد کرلی ۔  دوران تفتیش ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ لاہور سمیت دیگر اضلاع میں چرس سپلائی کر تا ہے۔ملزم سابقہ ریکارڈیافتہ ہے ۔ملزم کے خلاف پہلے بھی 19مقدمات درج ہیں ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے منشیات فروش صفدر عرف ببو کو گرفتار کرنے پر خصوصی پولیس ٹیم کے لئے تعریفی سر ٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -