مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات ، شہریوں کا لاکھوں کانقصان

مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات ، شہریوں کا لاکھوں کانقصان

  

 لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں مختلف جگہوں پر آتشزدگی کے واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ریسکیو ٹیم نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقہ میں شہری اسحاق کے گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی اور ایک کمرے کا سامان جل گیاجبکہ شاہدرہ کے علاقہ میں ایک کریانہ سٹور میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔فائر بریگیڈ کی ٹیم نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -