ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا
لاہور(کرائم سیل) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق چوہنگ میں امیر ٹاؤن کے رہا ئشی ارشد علی کے گھر سے تین ڈاکو اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 11لاکھ 90 ہزار کی نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے،لوئر مال مجاہد روڈ پر اعظم کے گھر سے دوڈاکو 7لاکھ،لٹن روڈ فیصح روڈ کے رہائشی میاں عامر کے گھر سے تین ڈاکو 7لاکھ،نواں کوٹ حاجی پارک کے رہا ئشی مقصود کے گھر سے دو ڈاکو 4لاکھ50ہزارسٹی رائیونڈ میں رائیونڈروڈ کے رہا ئشی وسیم کے گھر سے دو ڈاکو 3لاکھ 40ہزاراور ہربنس پو رہ کینال روڈبینک ہاوٗسنگ سکیم کے رہا ئشی مبشر کے گھر سے دو ڈاکو 3لاکھ 10ہزارکی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ستو کتلہ ٹیلی فو ن ایکسچینج کے سا منے اقبال سے پانچ لاکھ ماڈل ٹاؤن ایف بلاک میں ارشد اور اسکی فیملی سے سا ڑھے با راں لاکھ ما نگا منڈی چراغ ٹاؤن میں مدثر سے 17لاکھ مالیت کی کار اور نقدی لیپ ٹاپ سا ندہ کرم الہی پارک سے صلاح الدین کی مو ٹر سا ئیکل اور موبائل نقدی با غبانپورہ محمود بو ٹی انٹر چینج کے پاس ایک لیڈی ڈاکو نے سا تھی ڈاکو کے ہمراہ شہزاد سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کی نقدی مو بائل اور مو ٹر سا ئیکل ہر بنس پو رہ چو ک گلشن پارک میں تین ڈاکووں نے نا کہ لگا کر مو ٹر سا ئیکل سوارنواز اور اسکے دوست اقبال اور پک اپ سوار الطاف اور آصف سے 60ہزار شا ہدرہ علم دین کالونی میں عالم سے 22ہزار اسلام پورہ عمیر پبلک سکول کے سا منے اشفاق سے بیس ہزارہنجر وا ل حسنین پارک میں عمران اور اسکے دوست سے سا ٹھ ہزار ٹاون شپ میں ہسپتال کے با ہر یو نس سے 80ہزار کی نقدی مو بائل اور لیپ ٹاپ گا رڈن ٹاؤن نز د انڈر پاس سعید اللہ سے چار ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا جبکہ ریس کورس میں فرح ،اقبال ٹاؤن میں بلا ل،ستو کتلہ میں امجد،مصطفی ٹاؤن میں عاشر کی گاڑیاں جبکہ گجر پورہ میں ندیم ،شاہدرہ میں نعیم ،شاد باغ میں قاسم ،مصری شاہ میں سرفراز،فیکٹری ایریا میں یوسف ،جنوبی چھاؤنی میں عمران ، ڈیفنس بی میں وقاص ،باغبانپورہ میں وسیم ،پرانی انارکلی میں اشرف اور کوٹ لکھپت میں شہباز کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔