چوہنگ،معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں میں تصادم،فائرنگ کا تبادلہ2 افراد جاں بحق

چوہنگ،معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں میں تصادم،فائرنگ کا تبادلہ2 افراد جاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل) چوہنگ کے علاقہ میں رات گئے معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کے تبادلے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔جبکہ ملزمان موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے اور واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ایس ایچ او چوہنگ کے مطابق چوہنگ کے علاقہ گودرا گاؤں میں گزشتہ روز محمد نواز ولد خوشی محمد گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ گلی میں بیٹھا ہوا تھا جبکہ اس کا ہمسایہ محمد دلیل احمد گھرسے نکلا اور اس کو گلی میں بیٹھنے سے منع کیا جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی اتنے میں محمد دلیل احمد کے دوست اور رشتہ دار بھی وہاں پہنچ گئے اور دونوں گروپوں میں ہاتھا پائی شروع ہو گئی بات بڑھنے پر محمد نواز اور دلیل احمد اپنے گھر میں جا کر اسلحہ لے آئے اور دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا جس کی زد میںآ کر دونوں محمد نواز اور دلیل احمد شدید زخمی ہو گئے ۔ جبکہ باقی افراد موقعہ سے فرار ہو گئے۔دیگر رہائشیوں نے ریسکیو ٹیم کو کال کی جو کہ فوری طور پر موقعہ پر پہنچے لیکن دونوں زخمی ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کر وا دیا ہے اور محمد نواز کے بھائی منور کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 1326\\14درج کر لیا گیا ہے جس میں دفعہ نمبر 109\\302\\149 لگائی گئی ہے ۔مقدمہ 13نامزد افراد ک خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -