تھانوں میں مسائل کے حل شہریوں کی سہولت کیلئے آج ایس ایم ایس سروس کا افتتاح ہو گا

تھانوں میں مسائل کے حل شہریوں کی سہولت کیلئے آج ایس ایم ایس سروس کا افتتاح ہو ...

  

لاہور(کرائم سیل ) تھا نو ں میں در پیش مسائل کے حل کے لئے شہریوں کی سہولت کے لئے ایس ایم ایس سروس کا آ ج سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کے د فتر میں افتتاح کر د یا جا ئے گا ، تجربہ کے طور پر اس ایس ایم ایس سر وسز کا آغازلا ہور کے 25 تھانوں سے شرو ع کیا جا ئے گا جسے بعدزا ں تما م تھا نو ں تک پھیلا د یا جا ئے گا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس سرو س کا مقصد شہریوں کی جانب سے ان کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی و راہزنی ،چوری اور ان کے دیگر مسائل کے حوالے سے شہر کے 85تھانوں میں روزانہ دی جا نے وا لی سینکڑوں درخواستیں اور متعلقہ تھا نو ں کے ایس ایچ اوز اور محررز کی جانب سے ان درخواستوں کو غائب کر نااو رنا ر و اسلوک کے با ر ے میں معلو ما ت اکھٹی کر نا ہے ۔ وا ضح ر ہے کہ شہریوں کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں پر مقدمات کا اندارج نہ ہو سکنے،شہریوں کو تھانوں کے بلا وجہ چکر لگوانے کے بعد ان کی جا نب سے دا د رسی نہ ہو نے پر وہ اعلیٰ افسران کے دروازوں تک پہنچ جا تے ہیں جس کے سد با ب کے لئے مذ کو ر ہ سرو س کا آغا زکیا جا ر ہا ہے جس سے عوا م النا س کو کا فی حد تک فا ئد ہ ہو گا ۔ سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے شہریوں کی داد رسی اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ایس ایم ایس سروس کا 25تھانوں میں تجرباتی آغاز کیا جا ر ہا ہے ۔ یا د ر ہے کہ پرامس پراجیکٹ خراب ہونے کے باعث متعدد تھانوں کا آپس میں رابطہ نہ ہے جس کی وجہ سے پورے شہر کے تھانوں میں ایس ایم ایس سروس شروع نہ ہو سکی ہے ۔ شہریوں کی جانب سے تھانوں میں دی جانے والی کسی بھی درخواست کو ایڈمن افسر وصول کرنے کے بعد پرامس آپیٹر کو دے گا جودرخواست کو کمپیوٹر میں درج کرکے اس کا نمبر درج کرکے تفتیشی کا نام موبائل نمبر مذکورہ شہری کو اس کی درخواست پر درج موبائل نمبر پر ایس ایم ایس کردے گا جس سے شہری اپنی درخواست کے بارے میں تمام معلومات متعلقہ تفتیشی سے حاصل کرے گا۔ ایس ایم ایس میں شہری کو اس کی درخواست کے حوالے سے تمام معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ شہریوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیاں مستقبل میں نہ ہو سکیں جبکہ ایک ایس ایم ایس اعلیٰ افسران کے پاس بھی جائے گا اور تمام شہریوں کی معلومات ان تک پہنچ جائیں گی۔پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایس ایم ایس سروس سے تھانوں میں بیٹھے اہلکاروں کی کارکردگی بھی اعلیٰ افسران کے سامنے آجائے گی کہ ان کا شہریوں کے ساتھ رویہ کیسا ہے ۔ سی سی پی او لاہور نے محکمہ پولیس کے آئی ٹی ماہرین کو فوری طور پر ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام تھانوں میں پرامس پراجیکٹ کو ترجیحی بنیادوں پر ٹھیک کروائیں تاکہ ہر تھانے کے شہری اس سہولت سے فائدہ حاصل کر سکیں ۔

مزید :

علاقائی -