مناواں، دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ایک شخص شدید زخمی ہو گیا

مناواں، دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ایک شخص شدید زخمی ہو گیا

  

 لاہور(کرائم سیل) مناواں کے علاقہ میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔عینی شاہدین رمضان اور علیم کے مطابق گزشتہ روز داروغہ والہ کا رہائشی محمد عثمان موٹر سائیکل پر مناواں کی جانب آرہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے وہ سڑک پر گر گیا اور اس کا پاؤں ٹوٹ گیاجبکہ دوسرا موٹر سائیکل ڈگمگایا لیکن اس نے موٹر سائیکل کو سنبھال لیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔مقامی افراد نے زخمی کو سنبھالا اور ریسکیو 1122کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغا ز کر دیاہے۔

مزید :

علاقائی -