سانحہ پشاور پر پوری قوم و ملک سوگوار اور ہر آنکھ اشق بار ہے، صدیق الفاروق

سانحہ پشاور پر پوری قوم و ملک سوگوار اور ہر آنکھ اشق بار ہے، صدیق الفاروق

  

لاہور (وقائع نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے پشاور سکول میں ہونے والے دہشت گردی کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قومی سانحہ ہے اور اس واقع پر پوری قوم و ملک سوگوار اور ہر آنکھ اشق بار ہے ہے۔ پشاور میں دہشت گردوں نے معصوم اور پھول جیسے بچوں کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنا کر درندے ہونے کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اور حکومت پاکستان مل کر دہشت گردوں کے خلاف اس جنگ میں انکا قلعہ قمہ کریں گے اور ان دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑتے ہوئے انکا مکمل خاتمہ کرے گے۔صدیق الفاروق نے کہاہم سوگوار ہونیوالے بچوں کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اس آمر کی جتنی کی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آمر پر تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں متحد ہو کر ساتھ دیں اور ایسے اقدامات کریں جن کے ذریعے ان دہشت گردوں سے چھٹکارہ حاصل کرسکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -