اسٹیٹ بینک ڈیموکریٹک ورکرز یونین کی سانحہ پشاور کی مذمت

اسٹیٹ بینک ڈیموکریٹک ورکرز یونین کی سانحہ پشاور کی مذمت

  

لاہور(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک کی ڈیموکریٹک ورکرز یونین کے مرکزی صدر عامر خان نے پشاور واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاسی اختلافات اور احتجاجی سلسلے کو ترک کر کے دہشت گردی کیخلاف متحد ہو جائیں۔ گزشتہ روز جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں سڑکوں پر احتجاج کی بجائے اپنے معاملات قومی اسمبلی میں زیر بحث لائیں اور ملکی سلامتی اور بقاء کی خاطر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔ انہوں نے پشاور بم دھماکے میں شہید ہونیوالے بچوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -