سقوط ڈھاکہ ہندو ؤں اور اس وقت کے حکمرانوں کی منظم سازش کا نتیجہ ہے، حافظ عبدالوحید

سقوط ڈھاکہ ہندو ؤں اور اس وقت کے حکمرانوں کی منظم سازش کا نتیجہ ہے، حافظ ...

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ سقوط ڈھاکہ ہندو ں اور اس وقت کے حکمرانوں کی منظم سازش کا نتیجہ ہے جسے ایک مرتبہ پھر ہمارے کچھ سیاستدان تبدیلی کے نام پر اس تاریخ کو دہرانا چاہتے ہیں ۔ہم اگر سبق نہ سیکھا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی،بھارت اور اس کے ہمنوا سقو ط ڈھاکہ کے بعد باقی ماندہ ملک کا شیرازہ بکھیرنے کے درپے ہیں اور اس قبیح فعل کو عملی جامہ پہنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔ سیاستدان ماضی سے سبق سیکھیں اور خداراہ پا کستان اور عوام پر رحم کریں ہماراملک دوبارہ کسی ایسے سانحے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلحدیث پاکستان پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی،قاری فیاض سمیت دیگر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 43 سا ل قبل کے سانحہ سقوط ڈھاکہ کا سبق اور سیاسی انتشار سے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں ہماری آنکھوں کو کھولنے کے لئے کافی نہیں ؟سیا سی قو تیں فیصلہ کر یں کہ پاکستان کو توڑنے کی سازشوں کو ناکام بناناہے یا پھر اسی بھنور میں دھکیلنا ہے؟ فرقہ واریت کے فروغ اور قومیت کے جذبے کو پروان چڑھا کر احسا س محرومی اور تعصب کے ایسے بیج مت بو ئے جا ئیں جو سیاسی ہٹ دھرمیوں اور ضد کیوجہ سے نوکیلے ہو کر نفرت کی آگ سے قومی وحدت کو پارہ پا رہ کر دیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -