آل پاکستان مسلم لیگ کا سانحہ پشاور پر تین روزہ سوگ کا اعلان

آل پاکستان مسلم لیگ کا سانحہ پشاور پر تین روزہ سوگ کا اعلان

  

لاہور ( خبرنگار) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری محمد الیاس گجر اور پارٹی کے رہنماؤں جن میں امریکہ نیویارک کے صدر پرویز محمود پنجاب کے نائب صدر راجہ جہانگیر گجرات کے ضلعی صدر سید افتخار شاہ سائرہ گوگا ارشد غوری اور دیگر پارٹی کارکنان نے سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول میں بے گناہ معصوم طالب علموں کو شہید کرنے پر دہشت گردی کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی چوہدری محمد الیاس گجر نے اپنے بیان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے طلباء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور افسوس کرتے ہوئے شہید طلباء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا آل پاکستان مسلم لیگ بھی سانحہ پشاور کے واقع پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے آج17دسمبر کو صوبائی آفس پنجاب ہاؤس میں شہید ہونے والے طلباء کے لئے قرآن خوانی کروائی جائے گی اور ان کے لواحقین کے لئے صبرو جمیل کی دعا کی جائے گی چوہدری محمد الیاس گجر نے مزید کہا ضرب عضب آپریشن کی کامیابی کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں کو اپنے ذاتی اختلافات چھوڑ کر دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر محاز پر ساتھ دینا چاہیے تاکہ پاک سر زمین سے جب تک تمام دہشت گردوں کا خاتمہ نہ ہوجائے اس وقت تک ہر پاکستانی کو اس جنگ میں پاک فوج کا ساتھ دینا چاہیے اور ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ رہنا چاہیے ہماری بہادر پاک فوج اپنے وطن اور اٹھارہ کروڑ عوام کے لئے اپنی جانوں کا نظرانہ دے کر اپنی عوام کا دفاع کر رہی ہے پاک فوج کی عظمت کوسلام۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -