خرم روحیل اصغرنے افشاں پارک اور احمد ٹاؤن کی سڑکوں کا افتتاح کردیا

خرم روحیل اصغرنے افشاں پارک اور احمد ٹاؤن کی سڑکوں کا افتتاح کردیا

  

لاہور ( خبرنگار) مسلم لیگی رہنما و نائب صدر مسلم لیگ (ن) لاہور خرم روحیل اصغر نے افشاں پارک اور احمد ٹاؤن کی سڑکوں کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور نواز شریف کا ہے ، لاہوریوں نے عمران کی لاہور بند کرنے کی کال مسترد کرکے ثابت کردیا ہے کہ ان کے دل نواز شریف کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ شمالی لاہور کے تاجربرادری نے مسلم لیگ (ن) اور شیخ روحیل اصغر کے ساتھ اپنی محبت اور وابستگی کا مظاہرہ دکانیں کھول کر کیا ۔شالیمار لنک روڈ ، آستانہ نقشبندی بازار، بند روڈ بازار ، سکارنو بازار ، ساہو اڑی بازار، غازی آباد مین بازار ، گنج بازار ، رام گڑھ بازار ، دھرمپورہ بازار، فتح گڑھ بازار ، ہربنس پورہ ، نبی پورہ ، و دیگر مارکیٹوں میں معمول کے مطابق کام ہوتا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے لاہور جانتا ہے کہ میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف ہی پاکستان کو آگے لے کر جا سکتے ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملکی ترقی اور عمران خان تباہی کے علمبردار ہیں ۔اس موقع پر مسلم کارکنوں و شمالی لاہور کے تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -