ڈاکٹر محمد نظام الدین پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین مقرر

ڈاکٹر محمد نظام الدین پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین مقرر

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے معروف ماہر تعلیم پروفیسرڈاکٹر محمد نظام الدین کو پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن کا چیئرمین مقرر کردیا-وہ یونیوسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر کے علاوہ مختلف اداروں کے سربراہ کے طور پر کام کرچکے ہیں جبکہ ڈاکٹر محمد نظام الدین کو موجودہ حکومت کی طرف سے ستارہ امتیاز دیا جاچکا ہے- پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن کے سب سے پہلے چیئرمین کے طور پر تقررپانے والے ڈاکٹر محمدنظام الدین گزشتہ 45برسوں سے قومی اور عالمی سطح پر تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہیں اور انہوں نے امریکہ اور یورپ سمیت یونائیٹڈ نیشنز سسٹم کے تحت یونیورسٹی آف جارڈن ، اومان ،قاہرو، مصراوریونیورسٹی ادیس اباباایتھوپیا میں بھی تعلیم و تحقیق کے شعبوں میں خدمات سرانجام دی ہیں-انہیں یونیورسٹی آف کولمبیا،نیویارک میں پڑھانے کا بھی اعزاز حاصل ہے- پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے 1969میں یونیورسٹی آف شکاگو سے ماسٹرز کی فیلوشپ حاصل کی اور1979میںیونیورسٹی آف مشی گن امریکہ سے ہی فورڈ فا¶نڈیشن نیویارک کے اشتراک سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی-وزیراعلی پنجاب نے تقرری کی منظوری دےدی اور اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

چیئرمین ہائرایجوکیشن

مزید :

صفحہ آخر -