ڈاکٹر طاہر القادری کا17دسمبر کے احتجاج کو ملتوی کرنے کا اعلان

ڈاکٹر طاہر القادری کا17دسمبر کے احتجاج کو ملتوی کرنے کا اعلان

  

لاہور( پ ر) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سکول پر حملہ فوج ،پاکستان اور پاکستان کے ہر شہری پر حملہ ہے۔دہشت گردوں نے ہماری روحوں کو زخمی کیا ،اب وقت آ گیا ہے کہ بچے کھچے دہشت گردوں اور انکے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ سر پرستوں کو چن چن کر ختم کر دیا جائے۔آپریشن ضرب عضب کی اہمیت اور ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ پشاور کے سوگ میں 17 دسمبر کے ملک گیر احتجاج کو موخر کر دیا اور 3دن کے سوگ کا اعلان اور منہاج یونیورسٹی ،ویمن کالج اور تمام سکولز ایک دن کےلئے بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔یہ اعلان پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سنیئر رہنماءساجد بھٹی ،جواد حامد، سہیل احمد رضا ،راجہ ندیم بھی موجود تھے ۔خرم نواز گنڈا پور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک کا ایک وفد منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے نمائندوں کے ہمراہ پشاور کےلئے روانہ ہو گیا ہے ۔زخمیوں کی بحالی کےلئے اور ہر ممکن مدد کےلئے اپنی بساط کے مطابق کردار ادا کرینگے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین آج (بدھ)اسلام آباد میں دعائیہ تقریب منعقد کرے گااور شہید بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی

مزید :

صفحہ آخر -