جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا محمد عبید اللّٰہ سمیت دیگررہنماﺅں کی سانحہ پشاور کی شدید مذمت

جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا محمد عبید اللّٰہ سمیت دیگررہنماﺅں کی ...

  

لاہور (وقائع نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا محمد عبید اللہ ، مولانا حافظ فضل الرحیم ، حافظ اسعد عبید مولانا محمد اکرم کاشمیری ، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا حافظ زبیر حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے سانحہ پشاور کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم طلبہ کی جانوں کے خون سے ہولی کھیلنا انتہائی درندگی و سفاکی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ انتا بڑا خونی سانحہ پوری قوم کیلئے دکھ اور تکلیف کا باعث ہے حکومت اس سانحہ و سازش میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کر کے خونی سازش کو بے نقاب کرے۔انہوں نے کہا کہ وہ سانحہ پشاور کے متا¿ثرہ خاندانوں اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیںاس موقعہ پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم و چیئرمین متحدہ علماءبورڈ حکومت پنجاب مولانا حافظ فضل الرحیم نے شہداءکے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دُعا کی۔

مذمت

مزید :

صفحہ آخر -