تحریک انصاف مینارٹی ونگ نے سکول کے شہداءکی یاد میں شمعیں روشن کیں

تحریک انصاف مینارٹی ونگ نے سکول کے شہداءکی یاد میں شمعیں روشن کیں

  

لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف پنجاب مینارٹی ونگ کے زیرِاہتمام سانحہ پشاور کے شہداءکی یاد میںلبرٹی چوک میں شمعیں روشن کی گئیں ،اس موقع پر جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد، صدر مینارٹی ونگ پنجاب و ایم پی اے شنیلہ روت ، آصفہ ، کیپٹن (ر) عامرکمال، بشپ رمل شاہ ، پادری ایلون، جوشفین، فرزانہ ،عادل کھوکھر سمیت مینارٹی ونگ کے کارکنا ن سمیت سول سوسائیٹی کے ممبران موجود تھے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد اور شنیلہ روت نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہے اوراس سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، رہنماﺅں نے بے گناہ معصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔

شمعیں روشن

مزید :

صفحہ آخر -