رکن اسمبلی نا اہلی کیس،تحریک انقلاب کو جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت

رکن اسمبلی نا اہلی کیس،تحریک انقلاب کو جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے اسفن یار بھنڈارہ کی نا اہلی کا کیس ،رکن قومی اسمبلی کی طرف سے جواب داخل کرانے پرلاہور ہائیکورٹ نے تحریک انقلاب کو جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔جسٹس شہزادہ مظہرنے کیس کی سماعت کی، اسفن یار بھنڈارہ نے جواب میں موقف اختیار کیا کہ ان کا نیب سندھ میں زیر التواءریفرنسزسے کوئی تعلق نہیں،اراکین اسمبلی کی نا اہلی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع نہیں کیا جاسکتا ، ایم این اے کے جواب پر پاکستان تحریک انقلاب کو 11فروری تک جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔

ہدایت

مزید :

صفحہ آخر -