ایڈووکیٹ زاہدسلیم قتل پر وکلاءکی ہڑتال، عدالتی بائیکاٹ ، سائلین خوار

ایڈووکیٹ زاہدسلیم قتل پر وکلاءکی ہڑتال، عدالتی بائیکاٹ ، سائلین خوار

  

لاہور(نامہ نگار)گلشن راوی میں ایڈووکیٹ زاہد سلیم کے قتل پر لاہور بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کرکے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث لاہور کی ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت22ہزار سے زائد مقدمات و دعویٰ جات التوا ءکا شکار ہوئے جبکہ سینکڑوں سائلین مرد و خواتین کو انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق پیر کی رات گلشن راوی کے علاقہ میں زاہد سلیم نامی ایک وکیل کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جس پر لاہور بار ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے گزشتہ روز ہڑتال کا اعلان کیا وکلاءکی ہڑتال کے باعث 22ہزار سے زائد مقدمات و دعویٰ جات التواءکا شکار ہوئے جبکہ مقدمات کی سماعت کے لئے جیلوں سے لائے جانے والے ملزموں کو عدالتوں سے آئندہ کی تاریخیں دلوا کرواپس جیل بھجوا دیا گیااور500سے زائد گرفتار جیلوںمیں بند ملزموں کی درخواست ضمانتوں کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی گئیں۔

ایڈووکیٹ قتل

مزید :

صفحہ آخر -