سیکرٹری الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

سیکرٹری الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ممبر الیکشن کمیشن ریاض کیانی سے 10روز میں جواب طلب کر لیا۔مسٹرجسٹس محمود مقبول باجوہ نے پی پی78 کے ووٹر طارق اسلم کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ( ن) کے ٹکٹ سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والی راشدہ یعقوب نے انتخابی مہم کے دوران 45لاکھ روپے خرچ کئے ،زائد خرچہ کرنے پرایم پی اے کے ضمنی انتخابات میں قانون سے تجاوز کر کے خرچہ کرنے کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ممبر الیکشن کمیشن ریاض کیانی سے 10 روز میں جواب طلب کر لیا۔

نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -