سینکڑوں بچوں کی شہادت ، لاہور بار ایسوسی ایشن آج یوم سوگ منائےگی

سینکڑوں بچوں کی شہادت ، لاہور بار ایسوسی ایشن آج یوم سوگ منائےگی

  

لاہور(نامہ نگار)پشاور سکول میں دھماکہ سے سینکڑوں بچوں کی شہادت پر لاہور بار ایسوسی ایشن آج 17دسمبر کوہڑتال کرکے یوم سوگ منائے گی ۔سینئر نائب صدر غلام عباس ساحر،سیکرٹری جنرل چودھری محمد سلیم لادی اور سیکرٹری قسیم اسلم ہنجراء،اور سینئر ایڈووکیٹ مدثر چودھری، مرزا حسیب اسامہ ،مجتبی چودھری نے اس واقع کی بھرپور مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق مدثر چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ سانحہ پشاور پر ہمارے دل خون کے آنسو رو رہا ہے اور اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ایڈووکیٹ مرزا حسیب اسامہ نے کہا کہ حکومت دہشت گردی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور اس واقعہ کے بعد حکمرانوں کا اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں ۔ایڈووکیٹ مجتبی چودھری ،چودھری سلیم لادی ودیگر نے کہا کہ اسی لئے کسی نے کہا ہے کہ بزنس مین اور صنعت کار کو ملک کا حکمران نہیں ہونا چاہئے ،دہشت گردی پر قابو پانا اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا یہ حکمرانوں کی انتہائی اہم ذمہ داری ہے مگر یہاں روزانہ کی بنایاد پر لوگ ٹارگٹ کلنگ،اور دہشت گردی کا شکار ہو رہے ہیں۔

لاہور بار ہڑتال

مزید :

صفحہ آخر -