حج پالیسی2015ء کی تیاریاں شروع،پہلی ورکشاپ آج اسلام آباد میں ہو گی

حج پالیسی2015ء کی تیاریاں شروع،پہلی ورکشاپ آج اسلام آباد میں ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج پالیسی2015ء کی تیاریاں شروع،پہلی حج ورکشاپ آج اسلام آباد حاجی کیمپ میں ہو گی،دوسری حج ورکشاپ 20دسمبر کو پشاور حاجی کیمپ تیسری حج ورکشاپ 22دسمبر کو کراچی اور چوتھی حج ورکشاپ 26دسمبر کو لاہور حاجی کیمپ میں اور آخری حج ورکشاپ 30دسمبر کو کوئٹہ حاجی کیمپ میں ہو گی،حج پالیسی2015ء کے لیے سرکاری حج سکیم اور پرائیویٹ حج سکیم کے لیے تجاویز لینے کے لیے منعقد ہونے والی حج ورکشاپ کی صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور عامر سہیل مرزا کریں گے ،ورکشاپس میں ہوپ کے نمائندوں سمیت ماسٹر ٹرینر،ممتاز علماء کرام،دانشورحضرات اور میڈیاپرسن اور حجاج کرام کو دعوت نامے جاری کیے جا رہے ہیں ،اسلام آباد،کراچی،پشاور، لاہور اور کوئٹہ کے حاجی کیمپوں میں ورکشاپس کے انعقادکا شیڈول جاری کیا گیا ہے ورکشاپ کی ذمہ داری متعلقہ حاجی کیمپ کے ڈائریکٹر ز کو دی گئی ہے جو ہوپ کے نمائندوں کے ساتھ کو آرڈنیشن کے ذریعے حج ورکشاپس کو کامیاب کرانے کے لیے اقدامات کرنے کی پابند ہو ں گے،حج ورکشاپ کے لیے جاری کیے گئے ایجنڈے میں تجاویز لینے کے ساتھ ساتھ سرکاری اور پرائیویٹ حج پیکج کو مزید سستا کرنے ،مانیٹرنگ کا نظام موثر بنانے اور تربیتی امور میں بہتری لانے کے لیے تجاویز کا پر فارما بھی بنایا گیا ہے جو شرکاء ورکشاپ کو دیا جائے گااور پر فارماپُر کرانے کے لیے باقائدہ موقع فراہم کیا جائے گا ،ان ورکشاپ سے موصول ہونے والی تجاویز کی روشنی میں حج پالیسی2015ء ترتیب دی جائے گی۔ حج پالیسی

مزید :

صفحہ آخر -