اہلسنت والجماعت کاسانحہ پشاور کے خلاف ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان

اہلسنت والجماعت کاسانحہ پشاور کے خلاف ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )اہلسنت والجماعت پاکستان کے سر براہ قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی ،مر کزی سیکر ٹری جنرل ڈا کٹر خادم حسین ڈھلوں نے پشاور میں آرمی پبلک سکول میں دہشت گردوں کی جانب سے بچوں پر حملے میں 130 سے زائد بچوں کی شہادت پر شدید افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلسنت والجماعت اس افسوس ناک سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تی ہے اور ملک بھر میں شہید بچوں کے والدین سے اظہا ر یکجہتی کر تے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ یہ سانحہ انتہائی سفا کانہ ،وحشیانہ ہے اور غیر اسلامی فعل ہے اسے کسی صورت میں معاف نہیں کیا جا سکتا اس قسم کے عمل سے پا کستان کو کمزور کر نے کی نا پاک سازش ہے جو دشمن کی خام خیالی ہے ڈا کٹر خادم حسین ڈھلوں نے کہا کہ دشمن اس واقعے کے لیے جس تا ریخ کا انتخاب کیا ہے ہمیں اس جا نب بھی توجہ رکھنی ہو گی کہ کون سی قوتیں اس واقعے میں ملوث ہو سکتی ہیں اس موقع پر اہلسنت والجماعت پنجا ب کے رہنماؤں مولانا طاہر اشرف ،انجینئر اشفاق احمد سمیت دیگر رہنما ؤں نے شدید دکھ اور ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے اسے سفاکانہ فعل قرار دیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -