سینکڑوں بچوں کی شہادت پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد اجلاس تین روز کیلئے ملتوی

سینکڑوں بچوں کی شہادت پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد اجلاس تین روز کیلئے ...

  

                              لاہور(اے این این)پشاور میں سکول پر دہشت گردوں کے حملے میں متعدد بچوں کی شہادت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی اور اجلاس تین روز کےلئے ملتوی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قرار دادحکومتی ارکان کی جانب سے پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین روزہ وقفے کے بعد تین بجے کی بجائے دو گھنٹے بیس منٹ کی تا خیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کی صدارت قائم مقام سپیکر سردار شیر علی گورچانی نے کی ۔قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس سانحہ پشاورپر گہرے اور رنج وغم کا اظہار کرتا ہے اس سانحہ میں شہید ہونے والے معصوم طلباءکے والدین،اساتذہ اور دیگر افرادکو لواحقین اور دوسرے متعلقین کو یقین دلاتا ہے کہ ہم رنج والم کی اس گھڑی میںانکے غم میں برابر کے شریک ہیں پنجاب میں بسنے والے ہر فرد کا دل خون کے آنسو روتا ہے اور ہر گھر میں صف ماتم بھچی ہے۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سمجھتا ہے کہ یہ المناک واقعہ پاکستان میں دہشت گردی کی بدترین واقعات میں سے ایک ہے،اور اس سفاکانہ واردات میں ملوث دہشت گرد اور انکے سرپرست اس قابل ہیںکہ انہیںرہتی دنیا تک عبرت کا نشان بنا دیا جائے۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان تمام مکاتب فکر،علماءاور سیاسی رہنماو¿ںسے اپیل کرتا ہے کہ وہ قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تمام اختلافات بھلا کر یک جان ہو کرحکومت اور افواج پاکستان کی جانب سے دہشتگردی کےخلاف جاری فیصلہ کن آپریشن ضرب عضب کا بھر پور ساتھ دیں تاکہ وطن عزیز ان ملک دشمن عناصر سے پاک ہو سکے نیز یہ ایوان آپریشن ضرب عضب میں شہید ہو جانے والے افواج پاکستان کے تما م شہداکے لئے دعاگوہے کہ اللہ تعالی ان تمام شہداءکو جنت الفردوس میں جگہ اعلی درجات عطا فرمائے اور افواج پاکستان اللہ تعالی اور قوم کی حمایت اور تائید سے بہت جلد ان دہشت گردوں کا خاتمہ کریں۔

پنجاب اسمبلی مذمت

مزید :

صفحہ آخر -