عمران ملک کی تقدیر بدلنے سے پہلے کے پی کے کو سنبھالیں، وقار احمد میاں

عمران ملک کی تقدیر بدلنے سے پہلے کے پی کے کو سنبھالیں، وقار احمد میاں

  

لاہور (وقائع نگار)انجمن تاجران آٹوپارٹس کے صدر وقار احمد میاں نے پشاور میں دہشت گردی کے بدترین واقعہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین پر زور دیاہے کہ وہ ملک کی تقدیر بدلنے سے پہلے صوبے کو سنبھالیں جہاں کی انتظامیہ کی نااہلی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے یہ بدترین سانحہ رونما ہوا ہے۔ ایک بیان میں وقار احمد میاں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دھرنوں میں ناچنے کے بجائے صوبے کے عوام کو تحفظ دینے کے لیے اقدامات اٹھائے ہوتے تو آج قوم کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے کچل دے اور وفاقی و پنجاب حکومت سمیت بقیہ صوبائی حکومتیں بھی خیبرپختونخوا حکومت سے بھرپور تعاون کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -