پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت سے حکمرانوں کو سیاسی موت نظر آ رہی ہے،یاسر گیلانی
لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بڑھتی ہوئی مقبولیت سے حکمرانوں کو اپنی سیاسی موت نظر آ رہی ہے جس کی وجہ مسلم لیگ ن کے حواری دوبتی ہوئی کشتی کو بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران میاں مبشریعقوب، ملک مصباح الحسنین، شاہد منظور، میاں اقبال حمید، چوہدری اسحاق نمبردار، ڈاکٹر عامر گیلانی، سیف اللہ خان، عدنان سہیل، محمد ابو بکر، میاں مقصود احمد، ماسٹر رانا بلال، عاصم ریاض، عمر دراز سندھو اور ندیم مبشر کے ہمراہ کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔ اجلاس میں لاہور کے کامیاب احتجاج پر کارکنوں سراہا گیا اور خاص طور پر شاہدرہ میں موثر حکمت عملی اپنانے پر کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں میاں برادران کے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ حکمرانوں کے درباری جتنے مرضی جھوٹ بول لیں وہ حکومت کو نہیں بچا سکیں گے۔