قطار در قطار جنازوں کی روانگی ،پشاور ویران قبرستان آباد ہو گئے

قطار در قطار جنازوں کی روانگی ،پشاور ویران قبرستان آباد ہو گئے

  

                            پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور کے تمام قبرستان منگل کی شام آباد ہوگئے سکول حملے میںشہیدہونے والے بچوں اوراساتذہ کے جنازے مغرب کے بعد اٹھنا شروع ہوگئے اورمختلف علاقوں سے اٹھنے والے جنازے قطار در قطار قبرستان کی جانب چلنے لگے اچانک 130شہادتوں کے بعد پشاور کی مارکیٹوں میںدستیاب تابوت کم پڑ گئے اور دکانداروں نے ہنگامی بنیادوں پر تابوت بنانا شروع کردیئے جنازئے گھروں سے اٹھتے وقت آہ بکا کی چیخیں بلندہوتی تھیں اور ہر آنکھ اشکبار ہوئی بعض والدین اپنی ا کلوتی اولاد کاجنازہ اٹھتے وقت غش کھا کر بے ہوش ہوگئے جنازئے اٹھنے کاسلسلہ رات گئے تک جاری رہا قبرستانوں میںہر طرف روشنی نظر آتی تھی مگر شہداءکے گھروں میںاندھیرا پھیل چکا تھا اورقبرستانوںمیں رات گئے تک لوگوں کی آمدرفت جاری تھی۔

مزید :

صفحہ اول -