عمران خان نے پشا ور دہشت گرد ی کے با عث 18 دسمبر کی ہڑتال موخر کرد ی

عمران خان نے پشا ور دہشت گرد ی کے با عث 18 دسمبر کی ہڑتال موخر کرد ی

  

 اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے پشاور کے ہولناک واقعہ کے بعد 18 دسمبر کی ملک بھر میں دی گئی ہڑتال کی کال کو موخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، یہ اعلان خود تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ان کہا کہنا تھا کہ ہڑتال کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جبکہ 17 دسمبر کو پشاور میں کی جانے والی ہڑتال کو بھی موخر کیا گیا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے پشاور کے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ 18 دسمبر کو ملک بھر میں ہڑتال کی جو کال دی گئی تھی اسے موخر کردیا جائے جبکہ 17 دسمبر کو پشاور میں کی جانے والی ہڑتال کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی تاریخوں کا اعلان باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سوگ منانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

عمران خان

مزید :

صفحہ اول -