سانحہ پشاور پوری دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ،اوباما اور مودی کا ٹیلیفون ،کیمرون کی مذمت

سانحہ پشاور پوری دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ،اوباما اور مودی کا ٹیلیفون ...

  

                           لاہور (خصوصی رپورٹ) پشاور سکول پر حملے میں سینکڑوں بچوں کی شہادت سے پوری دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ امریکی صدر اوباما اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلیفون کر کے سانحہ کی مذمت کی۔وزیراعظم ڈیوڈکیمرون ، نریندر مودی سمیت عالمی رہنماو¿ں نے واقعے کی شدید لفظوں میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے سماجی رابطے کی سائٹ پر لکھا کہ پاکستان میں سکول پر حملے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے محض سکول جانے پر بچوں کو جان سے مار دینا ہولناک بات ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا ان کی ہمدردیاں مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے تمام بھارتی سکولوں میں 2منٹ کی خاموشی کی اپیل کر دی،عالمی میڈیا نے بھی پشاور سکول پر حملے کی خبر ہیڈ لائنز میں رکھی۔ سکائی نیوز، سی این این، آئی بی این، ٹائمز ناو¿، رائٹرز، واشنگٹن پوسٹ، نیویارک ٹائمز، وال سٹریٹ جرنل سمیت عالمی جریدوں نے سکول پر حملے کی خبر کو نمایاں طور پر نشر کرتے ہوئے واقعے کی شدید لفظوں میں مذمت کی ۔

مزید :

صفحہ اول -