گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ٹاؤن شپ کے طلباء اور اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ ٹاؤن شپ‘ بلاک ڈی‘ لاہورکے طلبا اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے لاہور کالج آف بزنس اینڈ سائنسز فار گرلز‘ میاں عزیز گارڈن کھیرا پُل‘ جلوموڑ‘ لاہور‘پاک کالج فار گرلز‘ ہربنس پورہ‘ لاہور‘پاکستان کمیونٹی ہائی اسکول گلبرگIII‘ لاہور‘گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ایچ بلاک‘ جوہر ٹاؤن‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ ایچ بلاک‘ جوہر ٹاؤن‘لاہور‘محترمہ بینظیر بھٹو شہید ہائر سیکنڈری سکول‘ صدیق پورہ‘بادامی باغ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز سکول نمبر 2‘ بادامی باغ‘ لاہور‘کا وزٹ کیا۔ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد1,328تھی۔