ورچوئل یونیورسٹی کا پانچواں کانووکیشن،2771گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم

ورچوئل یونیورسٹی کا پانچواں کانووکیشن،2771گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کاپانچواں کانووکیشن بیک وقت چار مختلف شہروں میں منعقد کیا گیا ملک بھر میں موجود ورچوئل یونیورسٹی کے طلبا کے لیے راولپنڈی کراچی٬ ملتان سمیت لاہور میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا لاہور میں کانووکیشن کی تقریب ایکسپوسنٹر لاہور میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان ِخصوصی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرخلیق الرحمٰن تھے اس موقع پرسیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر جمال یوسف نے بھی خصوصی شرکت کی ورچوئل یونیورسٹی سے بیچلر ز اور ماسٹرز کرنے والے 2771گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں اس کے علاوہ قابل اور ذہین گریجوایٹس میں گولڈ میڈل اور میرٹ سر ٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے اپنے خطاب میںورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر نوید اے ملک نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی ملک بھرمیں جدیدٹیکنالوجی اور منفرد نظام تعلیم کے ذریعے اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے میں سب سے آگے ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی معیار کو مضبوط بنانے میں ورچوئل یونیورسٹی نے موثر کردار ادا کیا ہے مہمان ِخصوصی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خلیق الرحمٰن نے ورچوئل یونیورسٹی کی کامیابیوں کو سراہا اور گریجوایشن اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طلبات کو بھی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔


 انہوں نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی کا اعلی معیاری تعلیم کے لیے کردار قابل ستائش ہے۔کانووکیشن میں شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد و ممتاز شخصیات اور کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے والدین نے شرکت کی۔