سانحہ پشاور میں چار سدہ کے 4طالبعلم شہید ہو گئے ،دو سگے بھائی بھی شامل

سانحہ پشاور میں چار سدہ کے 4طالبعلم شہید ہو گئے ،دو سگے بھائی بھی شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                        چارسدہ)بیورو رپورٹ(آرمی پبلک سکول میں دہشتگردی کے واقعہ میں کرنل سکندر کے بیٹے سمیت چارسدہ کے چار طالب علم بھی سانحہ پشاور میں شہید ہوگئے،ان میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرنل سکندر کا جوان سال بیٹا حیا ت اللہ ساتویں جماعت کا طا لب علم تھا ،وہ صبح ہنسی خوشی سکول گیا مگر کفن میں لپٹی لاش وا پس آ گئی۔اسی طرح شبقدر مٹہ سے تعلق رکھنے والا طا لبعلم عزیرولد احمد علی بھی شہید ہونیوالو ں میں شامل ہے۔اس کے علاوہ یاغی بند کانگڑہ کے تحسین اللہ کے دو بیٹے سیف اللہ اور نو راللہ جو نویں اور دسویں جماعت کے طا لبعلم تھے وہ بھی شہید ہو گئے۔ تحسین اللہ کے یہی دو بیٹے تھے جو دونوں شہید ہو گئے۔ چاروں طا لب علموں کی لاشیں جب آبائی علاقوں میں پہنچیں تو کہرام مچ گیا،ہر آنکھ اشکبار تھی۔

مزید :

صفحہ اول -