شدت پسندوں کی جانب سے پشاورمیں سکول پر حملہ تعلیم پر حملہ ہے،غلام عباس
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) پشاورمیں سکول پر شدت پسندوں کی طرف سے حملہ تعلیم پر حملہ ہے پاکستانی تاریخ کا سفاک ترین حملہ ہے بندوق نہیں کتاب کے ذریعے انقلاب آئے گامرکزی نائب صدر متحدہ طلباءمحاذ پاکستان اور اسلامی تحریک طلباءپاکستان کے چیئرمین پاکستان غلام عباس صدیقی،صدر شاہد نذیر ،ڈپٹی سیکرٹری ذکی الدین نے پشاورمیں سکول پر شدت پسندوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم،بے گناہ طلباءپر حملہ انسانیت کی تذلیل ہے نہتے بچوں پر حملہ کرنے والے انسان کہلانے کے حقدار نہیں ہیں ایسے لوگ جو معصوم بچوں کا بھی خیال نہ رکھیں کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں اسلامی تحریک طلباءکے کاکنان تین روز ہ سوگ منائیں گے بندوق کی نوک پر تعلیم سے دور نہیں کیا جاسکتا حالیہ حملہ ملکی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے اسلامی تحریک طلباءکے رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں پر حملے افسوس ناک ہیں حکومت تعلیمی اداروں کا تحفظ یقینی بنائے اور اصل دشمن کا چہرہ بے نقاب کرکے قوم کے سامنے لائے انہوں نے کہا کہ پاکستانی بچے ایک بہادر قوم سے تعلق رکھتے ہیں ایسی بزدلانہ کاروائیوںسے حوصلے پست نہیں ہوسکتے اسلامی تحریک طلباءجدید علوم کے ساتھ ساتھ اسلامی فکر کو اجاگر کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی ۔