پروفیسر ڈاکٹر مظفر احمد کی دیمک پر تحقیق کے اعتراف میں خراج تحسین

پروفیسر ڈاکٹر مظفر احمد کی دیمک پر تحقیق کے اعتراف میں خراج تحسین

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ زوالوجی کے پروفیسر ایمریٹس اور 95 سالہ محقق پروفیسر ڈاکٹر مظفر احمد کی دیمک پر تحقیق کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے جس پر وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران اور پاکستان اکیڈیمی آف سائنس کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر انور نسیم نے انہیں مبارکبا دی ہے اپنی خط میں ڈاکٹر انور نسیم نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیمک پر ان کی دہائیوں پر مبنی تحقیق کو "Treatise on the Isoptera of the World" میں واضح طور پر سراہا گیا ہے جس کے باعث انہیں بین الاقوامی سائنسدانوں میں اعلیٰ مقام حاصل ہوا ہے انہوں نے کہا ہے کہ یہ نہ صرف پاکستان اکیڈیمی آف سائنس بلکہ پاکستان کے لئے ایک بڑا اعزازہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -