بچوں پر حملہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، مجاہد کامران

بچوں پر حملہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، مجاہد کامران

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران نے پشاور میں آرمی پبلک سکول پربزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں پر حملہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اسلام کے نام پر کفر کے مرتکب ہو رہے ہیں اسلامی اور بین الاقوامی قوانین کے تحت جنگ کے دوران بچوں، بوڑھوں اور عورتوں پر حملے کرنے کی سخت ممانعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھی جانی چاہئیے۔ انہوں نے دہشت گرد حملے میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی اظہارِ افسوس کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -