پشاور واقعہ تعلیم دشمن اور علم دشمن عناصر کی کارروائی ہے، تہور حیدری

پشاور واقعہ تعلیم دشمن اور علم دشمن عناصر کی کارروائی ہے، تہور حیدری

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنا ئز یشن پاکستان کے مرکزی صدر تہورحیدری نے پشاور میںنہتے اور معصوم طلباءکی شہادت پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور واقعہ تعلیم دشمن اور علم دشمن عناصر کی کاروائی ہے ظالمان کوجڑسے اکھاڑپھینکے بغیرملک میںامن ممکن نہیں ہے جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے جاہل و سفاک صفت عناصر نے علم دوست طبقہ پر حملہ کر کے اپنی جہالت و حیوانیت کا ثبوت دیا ہے قاتلوں کا اسلام و انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے واقعہ سفاکیت کی انتہاءہے آپریشن ضرب عضب کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں دہشتگرعناصر کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے داعش کے حامیان برخلاف بروقت کاروائی نا کی گئی تو ملک کو بڑی تباہی سے روکنا مشکل ہوجائے گا واقعہ سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے دہشتگردی واقعات حکومتی رٹ کوچیلنج اوروطن عزیزپاکستان کے خلاف گہری سازش ہے معاشرے سے دانشور طبقہ کو ختم کرنے کی مزموم سازشیں کی جارہی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ آئی ایس او پاکستان کے زیر اہتمام کراچی، پشاور، ملتان ،راولپنڈی،لاہور اور ملک کے دیگر اہم مقامات پر اس پرسوز واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیںگے کیونکہ ہم ہر ظالم و سفاک کے خلاف ہیں اور مظلوم کے حامی ہیںانہوں نے مزید کہاکہ دہشتگرد اپنے عزائم میںکبھی کامیاب نہیں ہونگے پاکستانی عوام ایسی ہر سازش کوناکام بنادیں گے جوپاکستان کے امن کوخراب کرے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -