معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کےخلاف گھیرا تنگ کیا جائے،میاںندیم

معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کےخلاف گھیرا تنگ کیا جائے،میاںندیم

  

لاہور(پ ر)آل پاکستان کیٹررز اینڈ پارٹی ڈیکوریٹرزایسوسی ایشن کے صدر میاںمحمدندیم نے آرمی پبلک سکول پشاورمیںدہشتگردانہ کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنے کو ایک بزدلانہ کاروائی قراردیا ہے اورکہا ہے کہ دہشت گردوںنے سکول کے معصوم طالبعلموں کو نشانہ بنا کر ظلم و ستم کی انتہا کی ہے۔ کوئی مذہب یا قوم اس قسم کے مکروہ فعل کی اجازت نہیں دیتی۔انہوںنے کہا ہے کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب میں جن دہشتگردوں کو ختم کیا اور ان کے ٹھکانے تباہ کئے یہ اسی کا رد عمل معلوم ہوتاہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم کے گرد گھیرہ تنگ کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -