ڈاکٹروں کی تربیت کےلئے جنرل ہسپتال میں 5 روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز

ڈاکٹروں کی تربیت کےلئے جنرل ہسپتال میں 5 روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز

  

لاہور(جنرل رپورٹر)فالج(Stroke menagement) اور شوگرکے مرض کی بروقت تشخیص اور علاج سے متعلق ڈاکٹروں کی تربیت کے لئے لاہور جنرل ہسپتال میں آج 17 دسمبر سے 5 روزہ تربیتی ورکشاپ شروع ہو رہی ہے جو22 دسمبر تک جاری رہے گی۔ ورکشاپ الیگزینڈریا یونیورسٹی سکول آف میڈیسن مصر اور جنرل ہسپتال کی معاونت سے منعقد کی جارہی ہے۔یہ بات ڈاکٹر عمیررشیدچوہدری ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نیورو ریڈیالوجی جنرل ہسپتال نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ورکشاپ میں غیر ملکی ماہرین طب بھی شرکت کریں گے جو فالج کے مریضوں کے علاج کے سلسلے میں طب کے شعبے میں ہونے والی جدید تحقیق سے متعلق مقالے پڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ تربیتی ورکشاپ نوجوان ڈاکٹروں کے نالج کو اپ ڈیٹ کرنے میں ممدومعاون ثابت ہو گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -