سانحہ پشاور بزدلانہ اور غیر انسانی حرکت ہے، ڈاکٹر عابد حسین چوہدری

سانحہ پشاور بزدلانہ اور غیر انسانی حرکت ہے، ڈاکٹر عابد حسین چوہدری

  

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر )اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن پنجاب یونیورسٹی کی ایگزیکٹیو باڈی نے سانحہ پشاور کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے آسا رہنماﺅں ڈاکٹر عابد حسین چوہدری، ڈاکٹر فہیم آفتاب ، ڈاکٹر محبوب حسین، ڈاکٹر مقیت جاوید، فرحان چوہدری و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سانحہ پشاور ایک بزدلانہ اور غیر انسانی حرکت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ ایسے شرمناک واقعہ کی کسی بھی مہذب معاشرے میں مثال نہیں ملتی جہاں بچوں کو ایسی درندگی کے ساتھ شہید کیا گیا ہو۔

 انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور قاتلوں کو نشانِ عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -