"کیپسٹی بلڈنگ "کے حوالے سے پانچ روزہ تربیتی سیشن کا آغاز
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ لٹریسی و غیر رسمی بنیادی تعلیم کے ضلع بہاورلپور کے سکولوں میں تدریسی فرائض انجام دینے والے زنانہ ومردانہ اساتذہ کی کی "کیپسٹی بلڈنگ "کے حوالے سے پانچ روزہ تربیتی سیشن کا آغاز ہوگیاہے ۔محکمہ لٹریسی و یونیسیف کے باہمی اشتراک سے جاری ٹریننگ میں ضلع کے 25سے زائد اساتذہ وضلعی افسران حصہ لے رہے ہیں۔"حادثات کے خطرات کو کیسے کم کیا جاسکتاہے" کے عنوان سے ہونے والی اس ٹریننگ میں ریسیکو1122اور یونیسف کے ماہر ین لیکچر ز دیں گے۔جبکہ شرکاءکو اس حوالے سے معلوماتی لٹریچر بھی فراہم کیا گیا ہے۔