آل پاکستان پرائیوٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی سانحہ پشاور کی مذمت

آل پاکستان پرائیوٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی سانحہ پشاور کی مذمت

  

لاہور (پ ر)آل پاکستان پرائیوٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جادوانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پشاور کے آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کا حملہ ایک قومی سانحہ ہے ۔ اس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے سوگ کےلئے خیبر پختونخوا کے پرائیوٹ سکولز 17دسمبر کو بند رہیں گے ۔

 انہوں نے کہا کہ17اور 18دسمبر کو ملک بھر کے پرائیوٹ سکولز کے طلبا ءو طالبات پشاور سکول کے شہید ہونےوالے بچوں کےلئے فاتحہ خوانی کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -