18سالہ بیٹی کی بازیابی کےلئے ماں عدالت پہنچ گئی

18سالہ بیٹی کی بازیابی کےلئے ماں عدالت پہنچ گئی

  

لاہور(نامہ نگار)ایک ماہ قبل اغواءہونے والی 18سالہ لڑکی کی ماں اپنی بیٹی کی بازیابی کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی ۔ایڈیشنل سیشن جج نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ستوکتلہ کو اصالتا آج 17دسمبر کو عدالت طلب کرلیا ہے۔عدالت میں ستوکتلہ کی رہائشی نرگس بی بی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سائلہ کی بیٹی اقراءکو 17نومبر2014کو بدنام زمانہ منشیات فروش شبیر عرف پھیلو نے زبردستی اغواءکرلیا جس پر متعلقہ تھانے میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی لیکن پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا ہے اور نہ ہی سائلہ کی بیٹی کو بازیاب کروایا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ اسکی بیٹی کو بازیاب کروانے اور ملزم کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -