زبردستی دوبئی لے جانے کی کوشش ،صائمہ رفیع تحفظ کےلئے عدالت پہنچ گئی

زبردستی دوبئی لے جانے کی کوشش ،صائمہ رفیع تحفظ کےلئے عدالت پہنچ گئی

  

لاہور(نامہ نگار)سٹیج ڈانسر صائمہ رفیع کو زبردستی دوبئی لے جانے کی کوشش صائمہ رفیع تحفظ کے لیے سیشن عدالت پہنچ گئی ،میں شوبز کی دنیاکوخیرباد کہنا چاہتی ہوں مجھے تحفظ فراہم کیا جائے ۔ایڈیشنل سیشن جج ارشد حسین نے درخواست گزار کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے آج تھانہ سبزہ زار پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے عدالت میں ملتان روڈ کی رہائشی ڈانسر صائمہ رفیع نے اپنے وکیل شوکت مرزا کی وساطت سے عدالت میں پیش ہوکردائر درخواست میں مو¿قف اختیار کیا کہ اس نے تقریبا اڑھائی سال پہلے سٹیج پر ڈانس شروع کیا تواس کو ہندو انس نے سپونسرکیا اوروہ مجھے دوبئی لے جاتا اور مختلف ہوٹلوں میں ڈانس کراتا لیکن اب وہ سٹیج پر ڈانس کرکے تھک چکی ہے اورسادہ زندگی بسر کرنا چاہتی ہے جس حوالے سے اس نے اپنے سپونسر کو بتا دیا ہے لیکن مذکورہ شخص 3 افراد منیر، چچا طفیل اور رحمت کی وساطت سے سائلہ کو زبردستی اغوا کرکے دوبئی لے جانا چاہتا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے تحفظ فراہم کیا جائے جس پر عدالت نے درخواست گزار کا ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -