سالڈ ویسٹ پلانٹ لگانے کےخلاف دائر استغاثہ کی سماعت8جنوری تک ملتوی

سالڈ ویسٹ پلانٹ لگانے کےخلاف دائر استغاثہ کی سماعت8جنوری تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین تحفظ ماحولیات ٹربیونل نے سندر میں سالڈ ویسٹ پلانٹ لگانے کے خلاف دائر استغاثہ کی سماعت8جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے ڈائریکٹرماحولیات کو مناسب کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چیئرمین تحفظ ماحولیات ٹربیونل میں سندر کے شہریوں اور ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں کے مالکا ن ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے سندر میں سالڈ ویسٹ پلانٹ لگانے پر ایکو گرین سوسائٹی کے اختر ایچ اعوان ایڈووکیٹ کی وساطت سے استغاثہ دائرکیا جس میں مو¿قف اختیار کیا کہ اس پلانٹ کے لگنے سے علاقے میں تعفن پھیل جائے گا اور جو ادویات تیار کی جا رہی ہے اس میں جراثیم پیدا ہو جائیں گے اس کے علاوہ پورے علاقے کے آلودہ ہونے سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو جائیں گے تاہم عدالت سے استدعا ہے کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو پلانٹ آبادی سے دور بنانے کا حکم دیا جائے عدالت نے دعوے پر ڈائریکٹرماحولیات کو مناسب کارروائی قانون کے مطابق کرکے رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -