مسافر کا بیگ گم کرنے پر ڈائیوبس کلمہ چوک کے منیجرکےخلاف 2 لاکھ روپے ہرجانے کا دعوے دائر

مسافر کا بیگ گم کرنے پر ڈائیوبس کلمہ چوک کے منیجرکےخلاف 2 لاکھ روپے ہرجانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں لاہور سے راولپنڈی ڈائیو بس میں سفر کے دوران مسافر کا بیگ گم کرنے پر ڈائیوبس کلمہ چوک کے منیجرکے خلاف 2 لاکھ روپے ہرجانے کا دعوے دائر کردیا گیا۔صارف عدالت میں کینٹ کے رہائشی وحیدنے ڈائیو بس سروس کے منیجر کے خلاف دائر ہرجانے کی درخواست میں مو¿قف اختیار کیا کہ سائل نے لاہور سے راولپنڈی کے لیے بس میں سیٹ بک کرائی ، اس نے اپنا ہنڈ بیگ اپنے پاس رکھا جس میں ضروری کاغذات اور دیگ چیزیں تھی ،سفر کے دوران اس کو چوری کرلیا گیااس حوالے سے انتظامیہ کو بھی پوچھا گیا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا جس کی وجہ سے سائل کو اس ضمن میں ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،لہذا عدالت سے استدعا ہے مذکورہ بالا ہرجانے دلوانے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 7جنوری کو مذکورہ مینجر سے جواب طلب کرلیا ہے ۔