لاہوریوں نے حکمرانوں کےخلاف اپنا ریفرنڈم دے دیا، سعدیہ سہیل
لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ لاہوریوں نے حکمرانوں کے خلاف اپنا ریفرنڈم دے دیا ہے تحریک انصاف کی مقبولیت کسی سے دھکی چھپی نہیں لاہور کو مسلم لیگ ن کا قلعہ کہنے والوں کی آنکھیں کھل گئی ہوں گی۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی تاریخی احتجاجوں نے ثابت کر دیا ہے کہ لوگ مسلم لیگ ن کی پالیسیوں سے عاجز آ چکے ہیں اور اب تبدیلی چاہتے ہیں تحریک انصاف کسی چور دروازے سے نہیں بلکہ عوام کی طاقت سےاقتدار میں آنے پرمکمل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں یہ ہی وجہ ہے کہ حکمران بوکھلاہٹ میں ناقابل تلافی غلطیاں سرانجام دے رہے ہیں۔
نہوں نے کہا کہ عوام میں سیاسی شعور بیدار ہوچکا ہے اور وہ پرانے نعروں سے باریاں لینے والوں کی ہر قیمت پر رخصتی چاہتے ہیں۔